چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے
آرمی چیف وفیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے
تہران۔22مئی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔








