آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ

راولپنڈی ۔ 30 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو کسی جبر وخوف کے بغیر زندگی گزارنے کا حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق …

راولپنڈی ۔ 30 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو کسی جبر وخوف کے بغیر زندگی گزارنے کا حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے

Leave a Reply