آرٹ، کلچر اور فیشن کے شعبوں کی ترقی اور فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے آرٹ، کلچر اور فیشن کے شعبوں کی ترقی اور فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، ٹاسک فورس فنون لطیفہ، ثقافت اور فیشن کے موضوعات پر مشاورت کرے گی۔وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ٹاسک فورس میں شامل اراکین ان شعبہ جات میں ترقی سے متعلقہ امور …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے آرٹ، کلچر اور فیشن کے شعبوں کی ترقی اور فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، ٹاسک فورس فنون لطیفہ، ثقافت اور فیشن کے موضوعات پر مشاورت کرے گی۔وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ٹاسک فورس میں شامل اراکین ان شعبہ جات میں ترقی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشاورت کے نتیجے میں اس شعبے کی بہتری اور فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز مرتب کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے اراکین بلامعاوضہ اعزازی طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے،ٹاسک فورس ان شعبہ جات میں پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والی ممتاز شخصیات پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply