آرٹ ثقافتی سفارتکاری کا طاقتور ذریعہ ،فنکار معاشروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،ہائی کمشنر محمد سلیم

اوٹاوا۔8جنوری (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ آرٹ ثقافتی سفارتکاری کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور فنکار معاشروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو معروف پاکستانی آرٹسٹ خلیل نجمی سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر خلیل نجمی’’ جو اپنی منفرد میڈیلین پورٹریٹ آرٹ کی بدولت عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں‘‘ نے …

اوٹاوا۔8جنوری (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ آرٹ ثقافتی سفارتکاری کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور فنکار معاشروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو معروف پاکستانی آرٹسٹ خلیل نجمی سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر خلیل نجمی’’ جو اپنی منفرد میڈیلین پورٹریٹ آرٹ کی بدولت عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں‘‘ نے اپنے فنی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیلین پورٹریٹ آرٹ تاریخ کے تحفظ، شناخت کے اظہار اور مختلف ثقافتوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک شاہکار پورٹریٹ بھی ہائی کمشنر کو پیش کیا۔

ہائی کمشنر نے خلیل نجمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میڈیلین پورٹریچر کے ذریعے پاکستان کے فنی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ، جو کلاسیکی تکنیک اور جدید اظہار کا حسین امتزاج ہے۔ملاقات میں عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور بصری فنون کے ذریعے پاکستان کے مثبت تاثر (سافٹ امیج) کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر زور دیا گیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ فنکار معاشروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،ثقافتی نمائشیں، فنکاروں کے تبادلے اور بیرونِ ملک ہم منصب اداروں کے ساتھ تعاون پاکستان کی عوامی سفارت کاری کے اہم ستون ہیں۔