آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

راولپنڈی۔20مارچ (اے پی پی):آرچ بشپ راولپنڈی/اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں، بالخصوص پاکستان میں حکومتی عہدیداران، افواج پاکستان، عدلیہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر شکرگزاری، روحانی تجدید، سخاوت اور باہمی رفاقت کا تہوار ہے جو قربانی، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

راولپنڈی۔20مارچ (اے پی پی):آرچ بشپ راولپنڈی/اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں، بالخصوص پاکستان میں حکومتی عہدیداران، افواج پاکستان، عدلیہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر شکرگزاری، روحانی تجدید، سخاوت اور باہمی رفاقت کا تہوار ہے جو قربانی، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ اقدار مزید اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔ آرچ بشپ جوزف ارشد نے مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال اور ملک میں مہنگائی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد، امن اور باہمی احترام کو فروغ دے کر ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور نفرت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور دعا کی کہ عیدالفطر پاکستان کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے۔