میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):بیلا روس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کی قیادت میں ویمنز ٹینس کی صفِ اول کی کھلاڑیاں،آئیگا سویٹیک اور کوکو گف کے ساتھ، سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اپنی برتری منوانے کے لیے تیار ہیں، جہاں خواتین مقابلوں میں سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اگرچہ حالیہ …
آریاناسبالینکا، آئیگا سوییٹک اور کوکو گف گرینڈ سلام برتری کے لئے پرعزم

مزید خبریں
میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):بیلا روس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کی قیادت میں ویمنز ٹینس کی صفِ اول کی کھلاڑیاں،آئیگا سویٹیک اور کوکو گف کے ساتھ، سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اپنی برتری منوانے کے لیے تیار ہیں، جہاں خواتین مقابلوں میں سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اگرچہ حالیہ برسوں میں خواتین ٹینس مردوں کے مقابلے میں زیادہ غیر متوقع رہی ہے، تاہم آریانا سبالینکا، آئیگا سویٹیک اور اور کوکوگف نے مل کر گزشتہ 12 میں سے 9 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت کر ایک واضح برتری قائم کی ہے۔
بیلاروس کی آریانا سبالینکا اس مرتبہ میلبورن میں تیسرا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ ٹینس کورٹ میں اتریں گی۔آریانا سبالینکا گزشتہ سال فائنل میں امریکی میڈیسن کیز کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعد اس بار نہ صرف اس ناکامی کا ازالہ کرنا چاہتی ہیں بلکہ مجموعی طور پر اپنا پانچواں گرینڈ سلام ٹائٹل بھی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ وہ برسبین انٹرنیشنل میں مارتا کوسٹیوک کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار فائنل جیتنے کے بعد بھرپور اعتماد کے ساتھ میلبورن پہنچی ہیں۔
اس موقع پر آریانا سبالینکا نے کہا ہے کہ ٹینس ایک کھیل ہے اور یہی اس کی خوبصورتی ہے کہ یہاں کچھ بھی پیش گوئی کے مطابق نہیں ہوتا۔ ہر دن آپ کو خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں پوری طاقت سے مقابلہ کروں گی اور اپنی فٹنس اور کھیل پر توجہ رکھوں گی۔ادھر پولینڈ کی سٹار کھلاڑی آئیگا سویٹیک جنہوں نے گزشتہ سال ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا، اب اپنے کیریئر کے واحد باقی ہدف یعنی آسٹریلین اوپن ٹائٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، جو انہیں کیریئر گرینڈ سلام مکمل کرنے کا موقع دے سکتا ہے۔ تاہم آئیگا سویٹیک کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو عالمی نمبر ون بننے کے دباؤ میں ہیں اور نہ ہی کسی سنگ میل کو ترجیح دے رہی ہیں۔
گرینڈ سلام جیتنا یا نمبر ون بننا دونوں ہی مشکل اہداف ہیں۔ دو ہفتے مسلسل اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کرنا آسان نہیں۔ میں خود پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی۔دوسری جانب امریکی ٹینس سٹار کوکو گف گزشتہ سال فرنچ اوپن جیتنے کے بعد بھرپور اعتماد کے ساتھ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گی۔ 21 سالہ کوکوگف جو پہلے ہی یو ایس اوپن جیت چکی ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کا اگلا ہدف مستقل مزاجی کے ساتھ بڑے ٹورنامنٹس میں گہرائی تک جانا ہے۔
میں رواں سال تمام گرینڈ سلام ایونٹس میں اچھا پرفارم کرنا چاہتی ہوں۔ عالمی نمبر ون بننا بھی ایک خوبصورت ہدف ہے، لیکن سب سے اہم بات مستقل کارکردگی ہے۔ماہرین کے مطابق آسٹریلین اوپن 2026 میں خواتین مقابلے نہ صرف ٹائٹل کی جنگ بلکہ عالمی درجہ بندی کی سمت کا بھی تعین کر سکتے ہیں، جہاں آریانا سبالینکا، آئیگا سویٹیک اور کوکوگف مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔








