آریانا سبالینکا اور ایلینا ریباکینابرسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین۔8جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں رومانیہ کی ٹینس …

برسبین۔8جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو شکست دی اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ 26 سالہ ایلینا ریبا کینا نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بدوسا گیبرٹ کو شکست دی۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں 26 سالہ قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بدوسا گیبرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں