آریانا سبالینکا اور کیرولینا موچووابرسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین۔9جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اورجمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں امریکی ٹینس …

برسبین۔9جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اورجمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز کو شکست دی اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے کوارٹر فائنل میچ میں 26 سالہ قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینا کو شکست دی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں.

جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور ٹاپ ایٹ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 سالہ قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا کو 2-6، 6-2 اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں