بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):پیپلز بینک آف چائنا کے صدر پین گونگ شینگ نے اتوار 22 مارچ سے شروع ہونے وا لے چائنا ڈویلپمنٹ فورم 2026 کے دوران کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن نے مثبت پیش رفت کی ہے جس سے ملکی اور غیر ملکی اداروں کو کرنسی کے مزید متنوع اختیارات میسر آئے ہیں ۔چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2025 میں …
آر ایم بی نے انٹرنیشنلائزیشن میں مثبت پیش رفت کی ہے ، پیپلز بینک آف چائنا

مزید خبریں
بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):پیپلز بینک آف چائنا کے صدر پین گونگ شینگ نے اتوار 22 مارچ سے شروع ہونے وا لے چائنا ڈویلپمنٹ فورم 2026 کے دوران کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن نے مثبت پیش رفت کی ہے جس سے ملکی اور غیر ملکی اداروں کو کرنسی کے مزید متنوع اختیارات میسر آئے ہیں ۔چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2025 میں کئی ممالک کی حکومتوں، بین الاقوامی ترقیاتی اداروں، مالیاتی اداروں اور بڑے کاروباری اداروں نے پانڈا بانڈز میں 170 بلین یوآن جاری کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آر ایم بی کے سرحد پار استعمال اور مالیاتی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی انتظامات کو بہتر بناتے رہیں گے،متنوع مالیاتی اور مالی تعاون کریں گے، آف شور آر ایم بی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دیں گے اور سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کریں گے۔








