ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ صدر بیرونی، سول لائنز، ویمن، تحفظ سنٹر، کینٹ اور ایس ڈی پی او آفس کینٹ کا دورہ کرتے ہوئے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات
آر پی او کا مختلف تھانوں کا معائنہ، غیر قانونی حراست پر زیرو ٹالرنس، زیرِ تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی۔21ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ صدر بیرونی، سول لائنز، ویمن، تحفظ سنٹر، کینٹ اور ایس ڈی پی او آفس کینٹ کا دورہ کرتے ہوئے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہ کرنے کی ہدایت کی۔
آر پی او نے متعلقہ افسران کو زیرِ تفتیش مقدمات میرٹ اور شفافیت کے ساتھ جلد یکسو کرنے، سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش بہتر بنانے اور جرائم پیشہ و اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حوالات اور متعلقہ ریکارڈ قانون کے مطابق برقرار رکھا جائے اور کسی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہ رکھا جائے۔
تھانہ ویمن اور تحفظ سنٹر کے دورے کے دوران آر پی او نے خواتین سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور خواتین کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی اور ضروری معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آر پی او نے تھانہ ویمن میں قائم ڈے کیئر سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور خواتین پولیس افسران کے بچوں کے لیے دستیاب سہولیات، صفائی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔







