آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کے بعد چین کو برآمدات میں17 فیصد اضافہ ہوا، چین میں پاکستان کی سفیر

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدہ ( ایف ٹی اے ) کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کے بعد جنوری2020ء کے بعد چین کوکی جانے والی ملکی برآمدات میں17فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدہ ( ایف ٹی اے ) کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کے بعد جنوری2020ء کے بعد چین کوکی جانے والی ملکی برآمدات میں17فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی تا جنوری2019-20ء چین کو فروزن فوڈ آئٹمز کی برآمدات میں83.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران چین کو برآمدات گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.8فیصد تک بڑھی ہیں تاہم ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلہ پرعملدرآمد کے بعد جنوری2020ء کے بعد قومی برآمدات میں17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں