مانچسٹر ۔ 22 نومبر (اے پی پی) آزادکشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن ہے، اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج کو داخل کر کے ریاست کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ جما لیا اور اس دن سے لیکر آج تک کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا مانچسٹرکے برٹش ہریٹیج سینٹر میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
مانچسٹر ۔ 22 نومبر (اے پی پی) آزادکشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن ہے، اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج کو داخل کر کے ریاست کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ جما لیا اور اس دن سے لیکر آج تک کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف مانچسٹر کی جانب سے برٹش ہریٹیج سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نسل پرستی کی بناءپر بھارتی نیشنل آرمی ، ڈوگرہ آرمی ، راشٹریا سوائم سیوک (آر ایس ایس ) ، کشمیر کے مہاراجہ اور اس وقت کے جموں وکشمیر کے وزیر اعظم مہار چند مہاجن جموں کے مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث تھے، یہ قتل عام کسی بھی تعریف سے جنگی جرم ہے۔








