آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ وائس چیئرمین علیم آغا اور آصف اورکزائی جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر اراکین میں محمد حسین چٹھہ، دانیال اعجاز، انجینئر رانا اسد تنویر،اعجاز ریحان، محسن ہادی، کلثوم احمد، منیبہ افتخار، ریحانہ پروین، فاطمہ علی اور زکراف شامل ہیں۔چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ اعجاز الرحمن نے بتایا کہ آرگنائزنگ کمیٹی بنانے کا مقصد جشن آزادی چیمپئن شپ کو شایان شان طریقے سے منعقد کروانا ہے۔

 

مزید خبریں