آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے منگل کووزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے ملاقات کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں جاری بھارت کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور کشمیر …

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے منگل کووزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے ملاقات کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں جاری بھارت کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اہل جموں وکشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کی غیر مشروط حمایت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی جائز اور منصفانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ صدر سردار مسعود خان نے شہر یار خان آفریدی کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے اور ریاست کی مختلف جامعات میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرنے کی دعوت دی تاکہ نئی نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متحرک کرنے اور انہیں درست سمت کی طرف رہنمائی کی جائے۔