اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سلامتی کے حوالہ سے خطہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کے حوالہ سے بات چیت …
آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق کی وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سلامتی کے حوالہ سے خطہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حثیت تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت کےلئے شرمناک ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرانے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منحرف ہونے کے باوجود یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ مزید یہ کہ قابض بھارتی افواج روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیری عوام کی زندگیوں سے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔








