آزاد جموں و کشمیر معمولاتِ زندگی میں خلل کے مسائل کا حل صرف مذاکرات اور جمہوری عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے، امیر مقام
آزاد جموں و کشمیر معمولاتِ زندگی میں خلل کے مسائل کا حل صرف مذاکرات اور جمہوری عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے، امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج، دھرنوں اور معمولاتِ زندگی میں خلل کے مسائل کا حل صرف مذاکرات اور جمہوری عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایکشن کمیٹی کو واضح کر دیا ہے کہ آپ کے جو مطالبات ہیں وہ آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمنٹ سے متعلق ہیں،آپ انتخابات میں حصہ لیں، عوام کے پاس جائیں، اگر کامیاب ہوں تو آئیں، اختیار آپ کے پاس ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جس کو منتخب کرتے ہیں، وہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گا،مسائل کا حل انتخابات اور عوام کے فیصلے سے نکلتا ہےاور ان شاء اللہ اس کے لیے مکمل راستہ موجود ہے۔ بات چیت ہی واحد حل ہے۔








