آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کلثوم نواز کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کلثوم نواز کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سابق خاتون اول کلثوم نواز …

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کلثوم نواز کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سابق خاتون اول کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کابینہ نے کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد کو سراہتے ہوئے آمریت کے خلاف ان کے کردار کو سلام پیش کیا۔ کابینہ نے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری قوم غم کی اس گھڑی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہے۔