اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بین الا قوامی میڈیا ،بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال میں لائیں ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ …
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بین الا قوامی میڈیا ،بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال میں لائیں ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ایک بڑی طاقت اور عظیم ملک ہے اور بین الا قوامی برادری کو اس خطہ کی اہمیت سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع فارمولا تیار کرکے عالمی رہنماﺅ ں پر کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے دباﺅ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو دبا نہیں سکتے ۔








