لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال کی نگرانی میں یو ای ٹی سب ڈویژن کے علاقے ہوپ روڈ پر دورانِ چیکنگ دو صارفین کو ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے ہوئے پکڑ لیا گیا

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال کی نگرانی میں یو ای ٹی سب ڈویژن کے علاقے ہوپ روڈ پر دورانِ چیکنگ دو صارفین کو ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ میٹرز اور کنکشنز منقطع کر دیے

جبکہ بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔ دونوں واقعات میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ لیسکوچیف نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری ایک قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزید خبریں