آزاد جموں کشمیر کی حکومت کا گندم کے آٹے کی قیمت میں 90 روپے فی من کمی کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے گندم کے آٹے کی قیمت میں 90 روپے فی من کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت مظفر آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے گندم کے آٹے کی قیمت میں 90 روپے فی من کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت مظفر آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے تمام متعلقہ فریقین کو ہدایت کی کہ گندم کے معیار اور قیمتوں کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایاجائے اور متبادل داموں کے ساتھ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ راجہ فاروق حیدرخان نے کہاکہ سرکار کی زیر اہتمام چلنے والی فلور ملز کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ ایک سال کے اندر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی قائم کی جائے۔