آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھیں گے،شاہ سلمان

ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک بار پھرعالمی برادری سےمسئلہ فلسطین کےمنصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ تنازع فلسطین کے حوالے سے مملکت کا اصولی موقف تبدیل نہیں ہوا ہے، ہم 1967ء کی جنگ سے قبل کی سرحدوں …

ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک بار پھرعالمی برادری سےمسئلہ فلسطین کےمنصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ تنازع فلسطین کے حوالے سے مملکت کا اصولی موقف تبدیل نہیں ہوا ہے، ہم 1967ء کی جنگ سے قبل کی سرحدوں پر اسرائیل کی واپسی اور القدس پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے 2 ارب 18 کروڑ ریال کی رقم صرف کی ہے اور حکومت محکمہ صحت کو اس وبا پر قابو پانے کے لیے 47 ارب ریال مزید فراہم کرے گی۔ انہوں‌نے شام، لیبیا اور یمن کے تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔