ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ترجمان ڈپٹی کمشنر دفتر نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی
ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہسپتال میں زیر علاج صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری کی عیادت

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ترجمان ڈپٹی کمشنر دفتر نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حنان چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حنان چوہدری کی علالت پر دلی افسوس ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری معاشرے کی آواز ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ترجمان نے حنان چوہدری کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ضلعی انتظامیہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔








