آزاد کشمیر میں سو فیصد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے دور افتادہ اور بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے نئے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو اوور لوڈ اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا …

مظفر آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے دور افتادہ اور بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے نئے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو اوور لوڈ اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، سیکرٹری برقیات چوہدری طیب سمیت محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر میں بجلی کی مجموعی طلب و رسد، پیداواری استعداد، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نظام، لائن لاسز اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے نئے فیڈرز کی تنصیب، بوسیدہ فیڈرز کی اپ گریڈیشن اور اضافی لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے گرڈ اسٹیشنز کی استعدادِ کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے بعض علاقوں میں آج بھی بجلی دستیاب نہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ حویلی اور نیلم کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سو فیصد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔عوام کی مرومیوں کا ازالہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت ضرورت کے مطابق وسائل کو بروئے لیے گی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بھر میں خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی

بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی جیسی بنیادی ضرورت ہر شہری کا حق ہے اور حکومت اس حق کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی۔

مزید خبریں