اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیرحکومت کے سینئر وزیر چودہری طارق فاروق نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ پر تشدد کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال، علاقائی امن اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے بھارت …
آزاد کے سینئر وزیر چودہری طارق فاروق کی وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیرحکومت کے سینئر وزیر چودہری طارق فاروق نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ پر تشدد کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال، علاقائی امن اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کےلئے جو منظم کارروائی کر رہا ہے، اس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کو کچلنے کےلئے جس درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔








