ویانا ۔ یکم نومبر (اے پی پی) آسٹریا میں سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قوانین پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ ان نئے قوانین کے مطابق تمام ریستورانوں اور بارز میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ حقے اور ای سگریٹ بھی پابندی کے زْمرے میں آتے ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ایک ہزار یورو تک اور دکانوں پر 10 ہزار یورو تک کا جرمانہ عائد کیا جا …
آسٹریا میں سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قوانین پر عملدرآمدکا آغاز

مزید خبریں
ویانا ۔ یکم نومبر (اے پی پی) آسٹریا میں سگریٹ نوشی کے خلاف سخت قوانین پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ ان نئے قوانین کے مطابق تمام ریستورانوں اور بارز میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ حقے اور ای سگریٹ بھی پابندی کے زْمرے میں آتے ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ایک ہزار یورو تک اور دکانوں پر 10 ہزار یورو تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔








