کینبرا۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے پولیس چیف کمشنر شین پیٹن نے افسران کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔ شنہوا کے مطابق شین پیٹن نے گزشتہ رات کو وکٹوریہ کی وزیر اعظم جیسنٹا ایلن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر وکٹوریہ پولیس کے چیف کمشنر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے تاکہ …
آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے پولیس چیف کمشنر نے افسران کے عدم اعتماد کے بعد استعفیٰ دے دیا

مزید خبریں
کینبرا۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے پولیس چیف کمشنر شین پیٹن نے افسران کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔ شنہوا کے مطابق شین پیٹن نے گزشتہ رات کو وکٹوریہ کی وزیر اعظم جیسنٹا ایلن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر وکٹوریہ پولیس کے چیف کمشنر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے تاکہ نئی قیادت کو خدمات کی انجام دہی کے لئے موقع فراہم کیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے استعفا دینے کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹوریہ پولیس جیسی پولیس تنظیم کی قیادت کرنے کا موقع ملنا ایک مکمل اعزاز ہےجو بہت کم لوگوں کے پاس ہے۔ ان کے استعفے کا بیان جمعہ کو پولیس افسران کی یونین کے ارکان کی بھاری اکثریت سےشین پیٹن کی قیادت پر عدم اعتماد کا ووٹ پاس ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
پولیس ایسوسی ایشن آف وکٹوریہ ( ٹی پی اے وی) کی طرف سے کئے گئے سروے میں 12 ہزار سے زیادہ افسران میں سے 87 فیصد سے زیادہ نے کہا کہ انہیں ریاستی حکومت کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنخواہ کے تنازعہ کے درمیان مستقبل میں وکٹوریہ پولیس کی قیادت کرنے کے لیے شین پیٹن کی صلاحیت پر اعتماد نہیں ہے۔
وکٹویہ پولیس فورس کے سربراہ کے طور پر شین پیٹن کی پہلی پانچ سالہ مدت جون میں ختم ہونی تھی۔ وکٹوریہ کی وزیر اعظم جیسنٹا ایلن نے وکٹوریہ پولیس میں خدمات سرانجام دینے پرشین پیٹن کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت اور وکٹوریہ پولیس 18 ماہ سے زائد عرصے سے تنخواہوں کے تنازعہ سے دوچار ہے۔








