آسٹریلوی وزیرِ دفاع ہفتے کو جاپان کا دورہ کریں گے

کینبرا۔5دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس ہفتے کو جاپان کا دورہ اور اپنے جاپانی ہم منصب شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیر دفاع کے دفتر نے جمعہ کو بتایا کہ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کے وزیراعظم وزیراعظم سانائے تاکائچی کی …

کینبرا۔5دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس ہفتے کو جاپان کا دورہ اور اپنے جاپانی ہم منصب شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیر دفاع کے دفتر نے جمعہ کو بتایا کہ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کے وزیراعظم وزیراعظم سانائے تاکائچی کی نئی حکومت کے ساتھ ابتدائی سطح پر روابط قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ہمارے خطے کے لئے مشترکہ وژن ہے اور وہ بڑھتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی وزیرِ دفاع نے دو روزہ دورے سے قبل جاری بیان میں کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے جو قریبی سٹریٹجک ہم آہنگی، باہمی عزم اور بے پناہ صلاحیت کی بنیاد پر قائم ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملاقات میں ہم علاقائی صورتحال پر دونوں ممالک کے درمیان سمجھ بوجھ کا تبادلہ کریں گے اور جاپان۔آسٹریلیا دفاعی تعاون میں مزید پیش رفت کے لئے بات چیت کریں گے۔