آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز منگل سے برونائی اور ملائیشیا کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم منگل سے برونائی اور ملائیشیا کا 4 روزہ دورہ کریں گے
کینبرا۔13اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز منگل سے برونائی اور ملائیشیا کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔شنہوا کےمطا بق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نےکہا ہے کہ وہ اور ان کے وزیر خارجہ پینی وونگ برونائی اور ملائیشیا کے دورے میں دونوں ممالک کے حکام سے ایندھن اور دیگر اہم اشیا کی فراہمی پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے کے اہم شراکت داروں کے ساتھ روابط بڑھانے سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران آسٹریلیا کی توانائی سپلائی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔البانیز نے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم شراکت داروں سے رابطہ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں تاکہ ایندھن کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔برونائی اور ملائیشیا مل کر آسٹریلیا کی کھاد میں استعمال ہونے والی یوریا کی درآمدات کا تقریباً 21 فیصد فراہم کرتے ہیں، جبکہ ملائیشیا آسٹریلیا کو ریفائنڈ فیول فراہم کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔یہ دورہ رواں ماہ کے اوائل میں البانیز کے سنگاپور کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جہاں انہوں نے سنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ ایندھن اور مائع قدرتی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔









