آسٹریلوی وزیر اعظم کا مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر تشویش کا اظہار

کینبرا۔1مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس خطے سے فوری نکل جائیں۔ شنہوا کے مطابق وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے سڈنی میں اتوار کومیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ فضائی حملے کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت …

کینبرا۔1مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس خطے سے فوری نکل جائیں۔

شنہوا کے مطابق وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے سڈنی میں اتوار کومیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ فضائی حملے کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے اسرائیل، لبنان، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی سرکاری سفری ہدایات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آسٹریلوی شہری ان ممالک میں پہلے سے موجود ہیں وہ اگر محفوظ طریقے سے ممکن ہو تو فوری طور پر وہاں سے روانہ ہو جائیں۔