آسٹریلیا، سڈنی میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک ، 2 زخمی ہو گئے

کینبرا۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیاکے شہر سڈنی میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ ہنگامی سروسز کو منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے مرکزی سڈنی سے 20 کلومیٹر مغرب میں واقع مضافاتی علاقےمیری لینڈزمیں مرکزی سڑک پر ہونے والے چاقو سے مسلح شخص کے …

کینبرا۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیاکے شہر سڈنی میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ ہنگامی سروسز کو منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے مرکزی سڈنی سے 20 کلومیٹر مغرب میں واقع مضافاتی علاقےمیری لینڈزمیں مرکزی سڑک پر ہونے والے چاقو سے مسلح شخص کے حملے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس سے ایک شخص ہلا ک اور 2 زخمی ہو گئے ۔پولیس نےبڑے پیمانے پر تلاشی کے بعد قریب ہی سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔این ایس ڈبلیو پولیس فورس نے واقعے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ تفتیشی حکام سے رابطہ کریں۔