آسٹریلیا، کوئینز لینڈ میں تیراکوں پر شارک کا حملہ، 2 سیاح شدید زخمی

سڈنی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے جزائر وٹ سنڈے میں تیراکوں پر شارک مچھلی نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 سیاح شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ کوئینز لینڈ ریسکیو ادارہ آر اے سی کیو کے مطابق دونوں سیاح کشتی پر وٹ سنڈے جزائر کے ساحلی علاقہ ایئرلی بیچ کی سیر کو گئے تھے کہ اس دوران ہوک پیسیج جزائر میں تیراکی …

سڈنی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے جزائر وٹ سنڈے میں تیراکوں پر شارک مچھلی نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 سیاح شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ کوئینز لینڈ ریسکیو ادارہ آر اے سی کیو کے مطابق دونوں سیاح کشتی پر وٹ سنڈے جزائر کے ساحلی علاقہ ایئرلی بیچ کی سیر کو گئے تھے کہ اس دوران ہوک پیسیج جزائر میں تیراکی کے دوران شارک نے ان پر حملہ آور ہو گئی۔شارک نے 28 سالہ سیاح کے دایاں پائوں اور 22 سالہ شخص کی بائیں ٹانگ پر کاٹ کر انھیں شدید زخمی کر دیا۔ میک کے بیس ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ دونوں سیاحوں کی حالت بہتر ہے۔

مزید خبریں