کینبرا ۔24دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نے اپنے ہاں شہریوں کے لیے بندوق رکھنے اور استعمال کرنے کے قوانین کو سخت کرنے کے نئے قوانین کی منظوری کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ العربیہ کے مطابق ان نئے قوانین میں دہشت گردی سے متعلق چیزوں کا علامتی اظہار پر بھی پابندی ہوگی اور احتجاج کو روکنے کے لیے بھی قوانین شامل کیے جائیں …
آسٹریلیا ،دہشت گردی روکنےکےلیےبندوق رکھنےاوراستعمال سےمتعلق سخت قوانین کی منظوری کی تیاری
کینبرا ۔24دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نے اپنے ہاں شہریوں کے لیے بندوق رکھنے اور استعمال کرنے کے قوانین کو سخت کرنے کے نئے قوانین کی منظوری کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ العربیہ کے مطابق ان نئے قوانین میں دہشت گردی سے متعلق چیزوں کا علامتی اظہار پر بھی پابندی ہوگی اور احتجاج کو روکنے کے لیے بھی قوانین شامل کیے جائیں گے۔
قوانین کے سخت کرنے کا یہ اقدام پچھلے ہفتے میں یہودیوں کی قدیمی جنگ کی خوشی میں منائے جانے والے ہنوکا تہوار پر ساحلی علاقے میں بندوق برداروں کے حملے سے ہونے والی 15 ہلاکتوں کے افسوسناک واقعے کے بعد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ساؤتھ ویلز کی پارلیمان میں مجوزہ قوانین کا بل منگل کے روز پیش کر دیا گیا ہے جس کی جلد منظوری کی توقع ہے۔ساؤتھ ویلز میں سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کی حکومت ہے۔
جس نے عام لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق آنے اور اس کے استعمال کے قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں لائسنسوں اور بندوقوں کی تعداد پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ کسانوں کو ایک وقت میں 10 بندوقوں اور لائسنس رکھنے کی اجازت تجویز کی گئی ہے جبکہ بعض دیگر کمیونٹیز کی بندوقیں رکھنے کی تعداد میں کمی کی تجویز ہے۔









