آسٹریلیا ، سڈنی میں ایک گھر میں آگ لگنے کےباعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق ایک مرد اور چار بچے گھر سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے، تاہم دو افراد لاپتہ تھے۔

کینبرا۔27اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق ایک مرد اور چار بچے گھر سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے، تاہم دو افراد لاپتہ تھے۔ بعد ازاں گھر کی تلاشی کے دوران دو لاشیں برآمد ہوئیں۔حکام کے مطابق محفوظ نکلنے والے افراد کو دھوئیں سے متاثر ہونے اور معمولی جھلسنے کے باعث قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔