آسٹریلیا ، ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص ہلاک ،دوسرا شدید زخمی

کینبرا۔3اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر کو مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ کے قریب وسطی سڈنی سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں مضافاتی علاقے بینکس ٹاؤن میں پیش آیا ، حادثے …

کینبرا۔3اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر کو مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ کے قریب وسطی سڈنی سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں مضافاتی علاقے بینکس ٹاؤن میں پیش آیا ،

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات کے اہلکار، ایمبولینس اور پیرا میڈیکس موقع پر پہنچ گئے اور 19 سالہ زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو حادثے کی وجہ کی تحقیقات کرے گی۔

مزید خبریں