سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت
یگم نصرت بھٹو پاکستان میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اورانسانی حقوق کی بحالی کی علامت تھی، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور انسانی حقوق کی بحالی کی ایک لازوال اور تاریخی علامت تھی۔سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ جب ملک پر آمریت کی سیاہ رات مسلط کی گئی اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر چڑھایا گیا، تو بیگم نصرت بھٹو نے سخت ترین مظالم کا جرأت و بسالت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ایم آر ڈی کی تحریک کی قیادت کی اور آمریت کی جابرانہ پالیسیوں کے سامنے کوہِ گراں بن کر کھڑی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت اور ملک کی خاطر اپنا شوہر ، بیٹی اور بیٹوں کی قربانی برداشت کی مگر کبھی بھی اپنے اصولوں اور نظریات پر سودے بازی نہیں کی۔ ان کی یہ لازوال قربانیاں تاریخ کے صفحات میں سنہرے حروف سے لکھی جا چکی ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ صوبائی صدر پی پی پی بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر جیالا اور کارکن، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں مادرِ جمہوریت، شہید قائدِ عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے گا۔
ہم بلوچستان سمیت ملک بھر میں آئین و قانون کی بالادستی، عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوری قدروں کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد بلا خوف و خطر جاری رکھیں گے۔







