آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہو گا

سڈنی ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 296 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے 247 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔