آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 82 رنز سے ہرا کر ایشز سیریز جیت لی

ایڈیلیڈ۔21دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کے آخری روز 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ، ول جیکس اور بریڈن کارس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی امیدوں کو کچھ …

ایڈیلیڈ۔21دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کے آخری روز 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ، ول جیکس اور بریڈن کارس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی امیدوں کو کچھ دیر تک زندہ رکھا تاہم یہ کوششیں سیریز بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔ جیمی اسمتھ اور ول جیکس نے ساتویں وکٹ میں 91 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور 337 تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر مچل سٹارک نے جیمی اسمتھ کو 60 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلوائی۔ ول جیکس بھی 47 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر مچل سٹارک کا شکار بن گئے۔ جوفرا آرچر 3 اور جوش ٹنگ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بریڈن کارس 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایلیکس کیری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 106 اور دوسری اننگز میں 72 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے چھ کیچ بھی تھام کر ٹیم کی کامیابی میں نمایاں حصہ ڈالا۔