سڈنی۔8جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سڈنی ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز 1-4 سے جیت لی ۔ انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ٹیسٹ کے آخری روز 342 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 160رنز کا ہدف دیا جو بعد میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے انگلینڈ ٹیم کو میچ …
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سڈنی ٹیسٹ میں 5وکٹوں سے ہرا کر ایشز سیریز جیت لی

مزید خبریں
سڈنی۔8جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سڈنی ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز 1-4 سے جیت لی ۔ انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ٹیسٹ کے آخری روز 342 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 160رنز کا ہدف دیا جو بعد میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے انگلینڈ ٹیم کو میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھل 154 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ میچ آف دی میچ جبکہ مچل سٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔جمعرات کو میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 302 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیکب بیتھل 142 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔
جیکب بیتھل اپنے گزشتہ انفرادی سکور میں 12 رنز کا مزید اضافہ کرنے کےبعد 154 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،جوش ٹونگ انگلینڈ کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر مارنس لبوسین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،میتھیوپوٹس 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ٹیسٹ کے آخری روز 342 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 160رنز کا ہدف دیا ۔آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر نے 3،3اور سکاٹ بولینڈ نے 2 جبکہ مائیکل نیسر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 160 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹراوس ہیڈ اور جیک ویدرالڈ نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 62 قیمتی رنز بنے۔ٹراوس ہیڈ 29 رنز بناکر جوش ٹونگ کی گیند پر برائیڈن کارس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،جیک ویدرالڈ 34 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،کپتان سٹیون سمتھ 12 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،عثمان خواجہ 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔مارنس لبوشین 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ایلکس کیری 16 اور کیمرون گرین 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔یوں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز 1-4 سے جیت لی۔ انگلینڈ کے جوش ٹونگ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹراوس ہیڈ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مچل سٹارک کو شاندار بائولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








