آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 275 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم 468 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، جھائے رچرڈسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں

ایڈیلیڈ۔20دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 275 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم 468 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 192 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کرس ووکس 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جھائے رچرڈسن نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارنس لابوشین …

ایڈیلیڈ۔20دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 275 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم 468 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 192 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کرس ووکس 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جھائے رچرڈسن نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارنس لابوشین کو پہلی اننگز میں 103 اور دوسری اننگز میں 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

پیر کو ایڈیلیڈ، اوول میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے 84 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کے لئے 386 رنز درکار تھے۔ مڈل آرڈر بلے باز اولی پاپ گزشتہ روز کے سکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد مچل سٹارک کی گیند پر سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

بین سٹوکس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 12 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جوز بٹلر اور کرس ووکس نے ساتویں وکٹ میں 61 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا سکور 166 تک پہنچا دیا۔ کرس ووکس 44 رنز بنانے کے بعد جھائے رچرڈسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ 178 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب اولی رابنسن 8 رنز بنا کر نیتھن لائن کا نشانہ بن گئے۔

جوز بٹلر بدقسمت رہے اور 26 رنز بنانے کے بعد ہٹ وکٹ آئوٹ ہو گئے۔ جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بنانے کے بعد جھائے رچرڈسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔

اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 192 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ جھائے رچرڈسن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سٹارک اور نیتھن لائن نے2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارنس لابوشین کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔