ماؤنٹ مانگنوئی۔4اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے۔ ٹم سیفرٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلوی بولر شان ایبٹ …
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی

مزید خبریں
ماؤنٹ مانگنوئی۔4اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے۔ ٹم سیفرٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلوی بولر شان ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف کپتان مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مچل مارش نے صرف 52 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 103 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








