آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں مکانات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کینبرا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں گزشتہ پندرہ برسوں کے بعد رواں موسم خزاں میں پہلی بار مکانات کی خرید و فروخت میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے جن میں سڈنی نمایاں ہے۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں کے عروج کے دور میں سڈنی میں مکانات کی قیمتیں دوگنا ہو گئی تھیں لیکن اب ان میں دس فیصد کمی دیکھی گئی …

کینبرا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں گزشتہ پندرہ برسوں کے بعد رواں موسم خزاں میں پہلی بار مکانات کی خرید و فروخت میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے جن میں سڈنی نمایاں ہے۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں کے عروج کے دور میں سڈنی میں مکانات کی قیمتیں دوگنا ہو گئی تھیں لیکن اب ان میں دس فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ آسٹریلیا میں مکانات کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ رہن رکھنے کے سخت ضوابط بھی ہیں آسٹریلیا سمیت کئی دوسرے ممالک میں جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں