آسٹریلیا کے دارالحکومت میں بم برآمد، پولیس کی عوام کو وارننگ

کینبرا۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں عوامی راستوں کے قریب دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے بعد پولیس نے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری (اے سی ٹی ) پولیس کے مطابق شمال مغربی کینبرا کے علاقے بیلکونن میں منگل اور بدھ کے روز متعدد مقامات سے پائپ بم برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ یہ علاقہ وسطی کینبرا سے تقریباً …

کینبرا۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں عوامی راستوں کے قریب دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے بعد پولیس نے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری (اے سی ٹی ) پولیس کے مطابق شمال مغربی کینبرا کے علاقے بیلکونن میں منگل اور بدھ کے روز متعدد مقامات سے پائپ بم برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ یہ علاقہ وسطی کینبرا سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ڈپٹی ایکٹنگ انسپکٹر انا ورونسکی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 11 دھماکہ خیز آلات کا سراغ لگایا گیا، جن میں سے بعض پہلے ہی پھٹ چکے تھے جبکہ کچھ ناکارہ حالت میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا مشتبہ آلہ نظر آئے تو اسے ہاتھ نہ لگائیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ تمام برآمد شدہ دھماکہ خیز آلات کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ شے یا سرگرمی کی فوری رپورٹ کریں۔