میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):سپین کے ٹینس سٹار پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلارپر مشتمل ہسپانوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ہسپانوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر …
آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، ہسپانوی جوڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

مزید خبریں
میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):سپین کے ٹینس سٹار پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلارپر مشتمل ہسپانوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ہسپانوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نکی کلیانڈا پوناچا اور ان کے تھائی لینڈ کے جوڑی دار پرچیا اساروکو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں سپین کے ٹینس سٹار پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلارپر مشتمل ہسپانوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نکی کلیانڈا پوناچا اور ان کے تھائی لینڈ کے جوڑی دار پرچیا اساروکوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 5-7سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








