میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):یوکرین کی ٹینس کھلاڑی اولیکساندرا اولیینیکووا اگرچہ آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئیں، تاہم ان کے مطابق اس میچ میں شرکت نے ان کے فوجی والد کا خواب پورا کر دیا، جو جیت سے کہیں زیادہ اہم تھا۔اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 92ویں نمبر پر موجود 25 سالہ …
آسٹریلین اوپن ٹینس میں یوکرینی کھلاڑی نے فوجی والد کا خواب پورا کر دیا

مزید خبریں
میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):یوکرین کی ٹینس کھلاڑی اولیکساندرا اولیینیکووا اگرچہ آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئیں، تاہم ان کے مطابق اس میچ میں شرکت نے ان کے فوجی والد کا خواب پورا کر دیا، جو جیت سے کہیں زیادہ اہم تھا۔اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 92ویں نمبر پر موجود 25 سالہ اولیکساندرااولیینیکووا نے راڈ لیور ایرینا میں امریکی حریف اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز کو میچ میں ٹف ٹائم دیا اور گرینڈ سلام ڈیبیو میں شاندار کھیل پیش کیا تاہم ان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اولیکساندرااولیینیکووا نے سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر یوکرین کی صورتحال سے متعلق پیغام درج تھا۔ مجھے یوکرینی بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے آپ کی مدد چاہیے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس موضوع پر مزید بات نہیں کر سکتیں۔اولیکساندرااولیینیکووا کے والدین سیاسی پناہ گزین رہے ہیں اور وہ ماضی میں کروشیا کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں، لیکن ان کا دل ہمیشہ یوکرین کے ساتھ رہا اور اب وہ فخر کے ساتھ اپنے آبائی ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
دیگر یوکرینی کھلاڑیوں کے برعکس، وہ اب بھی یوکرین میں ہی تربیت حاصل کرتی ہیں، جہاں روسی حملوں کا مستقل خطرہ موجود رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے والد کا خواب تھا کہ وہ مجھے اس کورٹ پر کھیلتے دیکھیں۔ میں نے ان کا خواب پورا کر دیا ہے اور اب میں مزید محنت کروں گی تاکہ وہ مجھ پر اور فخر کر سکیں۔شکست کے باوجود اولیینیکووا کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ ان کے مطابق آسٹریلین اوپن میں کھیلنا ان کے کیریئر کا بہترین تجربہ ہے، جو وہ زندگی بھر یاد رکھیں گی۔








