آصف علی زرداری کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، نگران وزیر داخلہ اعظم خان

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں سپریم کورٹ کے حکم پر شامل کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نکتہ ءاعتراض پر کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود ہیں، …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں سپریم کورٹ کے حکم پر شامل کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نکتہ ءاعتراض پر کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود ہیں، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ میڈیا میں یہ خبریں آ رہی ہیں کہ آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، کیا یہ درست ہے جس پر وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں