اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری کی کرکٹ ٹیم نے پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ کے خلاف سپر سکسز فرینڈلی کرکٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے نے طلبہ میں کھیلوں کے جذبے، ٹیم ورک اور کھیلوں کے میدان میں مثبت مقابلے کے رجحان کو …
آغوش کالج مری کی کرکٹ ٹیم کی سپر سکسز فرینڈلی کرکٹ سیریز میں شاندار کارکردگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری کی کرکٹ ٹیم نے پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ کے خلاف سپر سکسز فرینڈلی کرکٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے نے طلبہ میں کھیلوں کے جذبے، ٹیم ورک اور کھیلوں کے میدان میں مثبت مقابلے کے رجحان کو فروغ دیا۔
پہلے میچ میں آغوش کالج مری نے 6 اوورز میں 79 رنز بنا کر صرف 3 وکٹیں کھوئیں جبکہ پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 72 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح آغوش کالج نے پہلا میچ 7 رنز سے اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں بھی آغوش کالج مری نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 اوورز میں 74/4 رنز بنائے جبکہ مخالف ٹیم 66/6 پر محدود رہی۔ اس طرح آغوش کالج مری نے دوسرا میچ 8 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کی۔
پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے بہترین جذبے، نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا، آغوش کالج مری نہ صرف نصابی بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی مثال آپ ہے، ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو ہمہ جہت شخصیت کے طور پر تیار کیا جائے جو مستقبل میں ملک و ملت کا فخر بنیں۔








