آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ویڈیو بیان

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں، بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بہت بڑی پارٹی تھی، زرداری نے بڑی محنت سے اسے سندھ اور اب بلاول بھٹو نے اندرون سندھ تک محدود کر دیا۔ پیر کو …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں، بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بہت بڑی پارٹی تھی، زرداری نے بڑی محنت سے اسے سندھ اور اب بلاول بھٹو نے اندرون سندھ تک محدود کر دیا۔ پیر کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے آل پارٹیز کانفرنس کو حلوہ پارٹی کانفرنس قرار دےدیا اور کہا کہ یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلکہ حلوہ پارٹی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، زرداری نے بڑی محنت سے پیپلز پارٹی کو سندھ کی پارٹی تک محدود کر دیا اور اب بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کی پارٹی بنا رہے ہیں۔ (ن) لیگ کو یہ نہیں پتہ کہ نواز شریف لیڈر ہے یا شہباز شریف، (ن) لیگ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ اس کے سربراہ مریم نواز ہے، خواجہ آصف ہے یا شاہد خاقان عباسی۔ انہوں نے کہا کہ آج ان لوگوں کا اجلاس ہو رہا ہے جو سیاسی حکمت عملی بنانے والے نہیں، جن کی آج میٹنگ ہے وہ سیاسی لائحہ عمل کی بجائے چائے پینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج شاید حلوہ لے کر آل پارٹی کانفرنس میں جائیں، جو اے پی سی حلوے کے اوپر ہوگی بتائیں وہ کتنی مو¿ثر ہوگی۔ یہ آل پارٹیز نہیں بلکہ آل پارٹیز حلوہ کانفرنس ہو گی، یہ لوگ آئیں کھائیں پیئں اور جائیں، حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید خبریں