ملتان۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ 2025 ء کاآغازہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کویہاں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سپورٹس گراؤنڈ میں آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ 2025 ء کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف،سیکریٹری بورڈ خرم ایس اے قریشی، مختلف تعلیمی بورڈز کے نمائندگان، کھلاڑیوں اور …
آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ 2025ء کا آغاز

مزید خبریں
ملتان۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ 2025 ء کاآغازہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کویہاں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سپورٹس گراؤنڈ میں آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ 2025 ء کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف،سیکریٹری بورڈ خرم ایس اے قریشی، مختلف تعلیمی بورڈز کے نمائندگان، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر فرید شریف نے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور باہمی احترام کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ یادگار رہے گا۔سیکریٹری بورڈ خرم ایس اے قریشی نے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے،ملک بھر کے 17 تعلیمی بورڈز کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں،جن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کےآٹھ ،آٹھ بورڈز کی ٹیمیں اورسندھ کے ایک بورڈ کی ٹیم شامل ہے۔خرم قریشی نے مزید کہا کہ تمام میچز ملتان بورڈ کے فٹبال گراؤنڈ میں پانچ روزتک جاری رہیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 اکتوبر بروز منگل کوکھیلا جائے گا۔








