اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا۔ میر پور، آزاد جموں و کشمیر کے محمد حمزہ تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد سعید تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر میر پور آزاد کشمیر بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس …
آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا۔ میر پور، آزاد جموں و کشمیر کے محمد حمزہ تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد سعید تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر میر پور آزاد کشمیر بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس سردار طارق محمود، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر محمداعظم ڈار، بنوں بورڈ کے عبد الطیف شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔








