لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام آٹھواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء(کل) جمعرات سے انگلینڈ میں ہوگا جس میں دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 18 جون تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 15میچزکھیلے جائیں گے …
آٹھواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام آٹھواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء(کل) جمعرات سے انگلینڈ میں ہوگا جس میں دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 18 جون تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 15میچزکھیلے جائیں گے جو لندن، برمنگھم اور کارڈف میں ہونگے ۔بھارتی ٹیم نے 2013 ءآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو 5 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 1998 میں ہوا تھا تاہم اس ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جبکہ تین حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کھیلیں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز (کل ) جمعرات سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔








